پشاور( لیڈی رپورٹر )قصہ خوانی کے تاجروں میاں نصیر اور میاں شمشیر نے مبینہ طور پر ایس ایس پی سٹی خالد خان، ڈی ایس پی سبرب اور ایس ایچ او اغا میر جانی کی جانب سے طالب علم کو گھر سے اٹھا کر حبس بے جا میں رکھنے اور ایس پی سی ٹی کی جانب سے دھمکیاں دینے کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس پی سٹی، ایس ایچ او سبرب اور ڈی ایس پی مسلسل گھر پر چھاپے مارررہے ہیں۔