• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے ٹی کا اینٹی ہراسمنٹ اور اینٹی نارکوٹکس واک کا انعقاد

پشاور( وقائع نگار) اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج پشاور کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کو ہراسگی اور منشیات سے پاک بنانے کے لیے ʼʼاینٹی ہراسمنٹ اور اینٹی نارکوٹکس واکʼʼ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ واک سوشل سائنسز بلاک سے شروع ہو کر احمد فراز بلاک، زیرو پوائنٹ پر اختتام پذیر ہوئی واک کے اختتام پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج پشاور، برادر آفتاب آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہراسمنٹ ایک ناسور ہے جو ہمارے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے لیے خوف اور بے یقینی کی فضا پیدا کر رہا ہے۔ یہ محض چند افراد کی بدعملی نہیں، بلکہ ان تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور ریاستی اداروں کی نااہلی کا نتیجہ ہے جو اس کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ جمعیت یہ واضح کر دینا چاہتی ہے کہ اگر کسی بھی طالبہ کو کسی قسم کی ہراسمنٹ کا سامنا ہو تو وہ بلا جھجک ہم سے رابطہ کرے، ہم ان کی آواز بنیں گے۔
پشاور سے مزید