• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو آئے ایک مہینہ ہوا تھا کہ مودی نے کشمیر پر قبضہ کرلیا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید مصطفٰی کمال نے قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آئے ہوئے ایک مہینہ نہیں ہوا تھا کہ مودی نے کشمیر پر قبضہ کرلیا، رانے کراچی میں انویسٹمنٹ کر رکھی تھی کشمیر میں 10 لوگ مرتے تھے تو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ شروع ہوجاتی تھی۔ پاکستان ایک نیوکلیئر اسٹیٹ ہے جب کشمیر کا معاملہ ہوا تو اس سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے مقدمہ جیت لیا ہے تو بڑی خوشی منائی گئی کہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کی واپسی کے بعد سابق وزیراعظم کی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ ہم نے ورلڈ کپ جیت لیا ہے ان کے آنے کے ایک مہینہ بھی نہیں گزرا تھا کہ نریندر مودی نے کشمیر پہ قبضہ کر لیا اور کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے دیا تمام دنیا یہ سمجھ رہی تھی کہ پاکستان ایک نیوکلیئر ایسٹ ہے نیوکلئر پاور ہے اور اس کے اوپر پتہ نہیں کیا کچھ ہو جائے گا لیکن اس وقت کے وزیراعظم نے اس کشمیر کے ہڑپ کر جانے کا حل یہ نکالا کہ جمعہ کے دن پاکستان کے اندر ہی ٹریفک لائٹ کو بند کر کے آدھے گھنٹے پاکستانی قوم ٹریفک میں کھڑے رہیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید