لاہور (کورٹ رپورٹر ) صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے وکلا صحافی ڈاکٹرز سب اکٹھے ہیں، ینگ میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سےہائیکورٹ بار میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ینگ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر حارث کھوکھر اور نائب صدر ڈاکٹر نبیحہ خان کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کا کسی صورت دفاع نہیں کیا جا سکتا ۔ صدر کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمد اشفاق ،نائب صدر شیخ زین العابدین ،سیکرٹری محمد ہارون اور سینئر صحافی شاکر اعوان نے نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے بصورت دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سڑکوں پر ہوں گے۔اس موقع پر وکلا، صحافی اور ڈاکٹرز کے اتحاد سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے۔