• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے مذاکرات کیلئے پہلے عمران کو رہا کرنے کی شرط رکھی، مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں وفاقی وزیر پیٹرولیم، سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نےکہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لئے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی شرط رکھی ، سربراہ سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حامد رضانےکہا کہ مریم نواز کا دعویٰ مسترد کرتا ہوں کہ بانی جیل سے نکلنے کے لئے منت کررہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو راضی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بانی کی منت سماجت کی جارہی ہے، میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب کمیشن بنا دیا جاتا ہے اس کا مطلب ہے یہ کیس ختم ،ہمارے ایک ساتھی موسیٰ خیل کو آج سے16 سال پہلے سوات میں قتل کیا گیا۔ان کے قتل کی انکوائری کے لئے کمیشن بنا ۔ اس کے بعد اور صحافی قتل ہوئے اور کمیشن بنے۔ نہ موسیٰ خان خیل کے قتل کے لئے بننے والے کمیشن کی رپورٹ آئی نہ سلیم شہزاد والے کمیشن کی رپورٹ آئی ۔ ارشدشریف کے لئے تو کمیشن ابھی تک بنا ہی نہیں ۔ جو کمیشن کمیشن کرنے والے لوگ ہیں ان کو یہ سبق سیکھنا چاہئے کہ جب کمیشن بنا دیا جاتا ہے اس کا مطلب ہے یہ کیس ختم۔وفاقی وزیر پیٹرولیم، سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نےکہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لئے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی شرط رکھی۔
اہم خبریں سے مزید