کراچی (افضل ندیم ڈوگر) لیبیا، مورطانیہ اور مختلف ممالک میں انسانی اسمگلنگ کے واقعات کے دوران کشتیوں کے حادثات میں درجنوں اموات کے بعد پاکستان میں حکومتی سطح پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ قوانین پر عمل درآمد بڑھا دیا گیا ہے خاص طور پر ایئرپورٹس پر مشکوک مسافروں سے پوچھ گچھ اور آف لوڈنگ میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آرہا ہے۔سال 2025 کے تازہ اعداد و شمار سے یہ تعداد 3 گنا زیادہ یومیہ اوسط 40 اور ماہانہ 1200 ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سال 2023 میں کراچی سے مختلف ممالک جاتے ہوئے 3991 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا تھا۔ سال 2024 میں سعودیہ، امارات سمیت مختلف ممالک جاتے ہوئے دستاویزات نامکمل ہونے پر 5016 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔