• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستی ملوک کے علاقے میں زمین کے تنازع پر جھگڑا، 11افراد زخمی، 2کی حالت تشویشناک

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں زمین کے تنازع پر جھگڑا، 11افراد زخمی، 2تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ،مہے والا 19ایم آر ارشاد ،ریاض ، دوست محمد ، مجاہد ،الطاف ،ناصر کا زمین کے تنازع پر محمد قاسم ،محمد بلال ، محمد عامر ، محمد صادق وغیرہ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈے سوٹو اور فائرنگ کرکے جھگڑے کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا جھگڑے کے دوران فائرنگ سے سے ارشاد اور ریاض زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122نے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ دیگر افراد ڈنڈے سوٹوں کے وار سے زخمی ہوئے جن کو آر ایچ سی قصبہ مڑل لایا گیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید