• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کوگرفتار کرکے سات پستول برآمد کر لئے۔ پولیس نے 8ملزموں سے شراب اور چرس برآمد کرلی ۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سے چھینی گئی کار، 2 موٹر سائیکل، موبائل فون اور مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمد کر لی۔تھانہ وارث خان پولیس نے شہری سے گن پوائنٹ پر چھیناگیاموٹرسائیکل برآمد کرکے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزمان سے سامان آتش بازی برآمد کر لیا۔تھانہ سول لائنز پولیس نے منشیات سپلائر کوگرفتار کرکے 200 گرام آئس اور ایک کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی ۔تھانہ بنی پولیس نے 3رکنی گینگ سے مسروقہ و چھینے گئے 2 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 14 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے بھی14 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1,073 گرام ہیر وئن،1,305چرس،535 گرام آئس اور پانچ پستول برآمدکر لئے۔
اسلام آباد سے مزید