اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)حکومت بجلی کے میٹر کنکشن کی فیس 12 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے کرنے کے آئیسکو کے فیصلے کو واپس کروائے کیونکہ بھاری اضافہ مہنگائی کے دور میں عام آدمی کی بساط سے باہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوام دوست گروپ نورپور شاہاں کے چیئرمین تنویر حسین عباسی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین میں اے ایم آئی میٹر کی قیمت تقریباً 20 امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے جو پاکستانی روپے میں 5600 روپے بنتی ہے دیگر چارجز ڈال کر بھی 35 ہزار روپے نہیں بنتے۔