• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی گارڈز 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) ریڈیو پاکستان کے راولپنڈی اسٹیشن پر تعینات نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈز گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ متاثرہ سکیورٹی گارڈز نے بتایا کہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے گھروںکے چولہے بند ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ڈی جی ریڈیو پاکستان اور سکیورٹی کمپنی کے مالک سے اپیل کی ہے کہ انہیںتنخواہ کی باقاعدگی سے ادائیگی یقینی بنائی جا ئے ۔
اسلام آباد سے مزید