ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکونے ایک ارب 80کروڑروپے سے زائد واجبات وبقایاجات کی عدم ادائیگی پر 2774نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی۔ میٹرز اور ٹرانسفارمرز اُتارکر قبضہ میں لے لئے۔717ڈیفالٹرز کاشتکاروں سے 26کروڑ75لاکھ روپے وصول کئے گئے، چیف انجینئر کسٹمرسروسز میپکو سید جواد منصور احمد نے کہا کہ میپکو ملتان سرکل میں 20کروڑ54لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 447نادہندہ کاشتکاروں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور میٹرز اُتارے گئے جبکہ 167کاشتکاروں سے 5کروڑ62لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 5کروڑ9لاکھ روپے بلوں کی عدم ادائیگی پر 76ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اُتارے گئے جبکہ 41نادہندہ زرعی صارفین سے ایک کروڑ26لاکھ روپے وصول کئے گئے۔وہاڑی سرکل میں 30کروڑ45لاکھ روپے بلوں کی عدم ادائیگی پر 323ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اُتارے گئے جبکہ 110نادہندہ زرعی صارفین سے 4 کروڑ99لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ بہاولپور سرکل میں 39کروڑ15لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 892ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اُتارے گئے جبکہ 72نادہندہ زرعی صارفین سے ایک کروڑ98لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ساہیوال سرکل میں 39کروڑ89لاکھ روپے بلوں کی عدم ادائیگی پر 437ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اُتارے گئے جبکہ 76نادہندہ زرعی صارفین سے3کروڑ6لاکھ روپے وصول کئے گئے۔رحیم یار خان سرکل میں 12کروڑ 60لاکھ روپے بلوں کی عدم ادائیگی پر301ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اُتارے گئے جبکہ 164نادہندہ زرعی صارفین سے5کروڑ 64 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔مظفرگڑھ سرکل میں 5لاکھ 50ہزار روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 4ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اُتارے گئے جبکہ 4نادہندہ زرعی صارفین سے 5لاکھ 50ہزار روپے وصول کئے گئے۔خانیوال سرکل میں 33 کروڑ روپے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے پر 294ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اورمیٹرز اُتارے گئے جبکہ83نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 4 کروڑ 13لاکھ روپے وصول کئے گئے۔