• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ، سکیورٹی گارڈز پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم، گھروں میں فاقے ہونے لگے

ملتان(سٹاف رپورٹر) نجی سکیورٹی کمپنی کے نشتر ہسپتال میں ڈیوٹی دینے والے ایک سو سے زائد سکیورٹی گارڈز کو پانچ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کے باعث سکیورٹی گارڈز کے گھروں پر فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے جسں پر انہوں نے احتجاج کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال میں نجی کمپنی کے زیر انتظام کام کرنے والے ایک سو دس سکیورٹی گارڈز پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ، سکیورٹی گارڈز کا کہنا تھا کہ وہ لاکھوں کےمقروض ہو چکے ہیں، اب رمضان اور عیدبھی قریب ہے اور بچوں کو روتے دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے لیکن ہماری سننے والا کوئی نہیں ہے، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کا فوری حل نکالا جائے ۔
ملتان سے مزید