ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ صدر کے علاقے محمد نوید کے بیٹے علیم شاہ سے دو نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرارتھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے نعیم سے موبائل لے گئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ایک شہری سے مسلح ڈاکو نقدی 12ہزار و موٹرسائیکل چھین کر فرار تھانہ قطب پور کے علاقے طارق خان سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا محمد ازور سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 71 ہزار سمیت موٹرسائیکل لے گئے جبکہ احسن رشید اور عرفان کی نقدی ،طلائی زیورات ، موٹر سائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔