ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان کے وژن ’’روشن پاکستان‘‘ کے تحت نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اوراین ایف سی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا بنیادی مقصد ’’حصول تعلیم سب کے لیے‘‘ تھا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ اگر ہر پڑھا لکھا شخص کم از کم ایک فرد کو سکھانے کی ذمہ داری لے لے تو معاشرے میں تعلیم عام کرنا آسان ہو جائے گا،اس موقع پر ڈائریکٹر کاشف منظور نےکہا کہ روشن پاکستان کے تحت این سی ایچ ڈی یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کو ٹریننگ دے گا جس میں ہر طالب علم کواپنے اردگرد رہنے والے نا خواندہ شخص کو پڑھانا ہو گا ۔