ملتان (سٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف ایگرونومی، بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں "سمارٹ اور پائیدار زراعت" کے موضوع پر سیمینار ہوا ،ڈین ڈاکٹر ناظم حسین نے سیمینار کی صدارت کی ، اس موقع پر جارج آگسٹ یونیورسٹی گوٹنگن اور یونیورسٹی آف کیسل، جرمنی سے آنے والی ماہرزراعت کومل مسکان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں کسان نامیاتی اور پائیدار زرعی طریقے اپنا رہے ہیں تاکہ کیمیکل کے استعمال سے گریز کیا جا سکے اور معیاری خوراک پیدا کی جا سکے،اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد ، فاریسٹری کے پروفیسر احسان قادر بھابھا ،ڈاکٹر نعیم سرورنے بھی خطاب کیا ،فیکلٹی ممبران جن میں ڈاکٹر مبشر حسین، ڈاکٹر شبیر، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر اعجاز رانجھا، ڈاکٹر احمد نعیم، ڈاکٹر عمران شبیر، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر عذرا یاسمین اور ڈاکٹر عتیق الرحمٰن بھی موجود تھے ۔