• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما کی پہلی بارش، ایم ڈی واسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں بدھ کے روز سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ہائی الرٹ جاری کردیااور بارش کا سلسلہ تیز ہونے پرتمام سیوریج، ڈسپوزل سٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو مشینری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے متحرک ہونے کا حکم دیا، اس دوران انہوں نے نکاسیٔ آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا، منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام روڈز،اہم شاہراہوں میٹرو روٹ،انڈر پاس کے علاقوں سے بھی ہنگامی بنیادوں پربارش کے پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایت کی، اس دوران وقفہ وقفہ سے جاری ہلکی بارش کے باعث تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر اہم شاہراوں سے ٹیموں اور مشینری کے ذریعے بارش کا پانی کلیئر کر دیا گیا ۔
ملتان سے مزید