ملتان(سٹاف رپورٹر ) ملتان ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیوں کے دوران 1شخص سرکل آفس منتقل، 2مسافروں سے کاتوس برآمد ،معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز SV-800جدہ سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایک مسافر جس کی شناخت عبدالمجید کے نام سے ہوئی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ،گرفتار شخص نے جدہ میں غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی جسے جدہ حکام نے گرفتار کرکے واپس ڈی پورٹ کردیا جسے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا، دریں اثنا بہاولپور کی رہائشی خاتون مبینہ فاطمہ نجی ایئر لائن کی پرواز SV 801 جدہ جانے کیلئے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران چیکنگ اے ایس ایف نے سفری بیگ سے پسٹل کی زندہ گولی برآمد کرلی جبکہ پی آئی اے کی فلائٹ نمبر PK 739میں سوار ہوکر جدہ جانے والی خاتون ڈیرہ غازی خان کی رہائشی اللہ وسائی کے بیگ سے بھی پسٹل کی گولی برآمد ہوئی اے ایس ایف حکام نے دونوں خواتین مسافروں سے تحریری معافی نامہ وصول ہونے کے بعد فلائٹس میں سفر کی اجازت دے دی ۔