ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین آل پاکستان نے آگیکا پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے،مرکزی چیف ارگنائزر طاہر خاکوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگیکا کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ، ایپکا کے مرکزی صدر خالد جاوید سنگھیڑا ایف بی آر یونین کے مرکزی چیف آرگنائزر طاہر خاکوانی نے اسلام اباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی اور ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آج(جمعرات) کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا اس کے فوری بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ملک بھر سے آئے ہوئے ہیں سرکاری ملازمین ایک پلیٹ فارم پر منظم اور متحد ہیں۔