• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روزہ برین سٹارمنگ اور مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چئیرمین وسیم نزیر نے کہا ہے کہ انجینئرنگ کی تعلیم میں اصلاحات ہمارا اولین ایجنڈا ہے ،جس کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان انجینئرنگ کونسل اور این ایف سی ،آئی ٹی پی کے زیراہتمام تین روزہ برین سٹارمنگ اور مشاورتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر این ایف سی آئی ای ٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے کہا کہ ہمیں انجینیئرز کو دور جدید کے مطابق تکنیکی تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانا ہے ۔پروگرام کے فوکل پرسن اور جی بی ممبر پی ای سی انجینیئر ذیشان رضا نے کہا کہ پاکستان میں انجینئرنگ تعلیم کی ترقی کے لیے پاکستان انجینیئر کونسل کا ملک بھر میں برین سٹارمنگ سیشن منعقد کر رہی ہے ۔
ملتان سے مزید