ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان آمنہ ہال اور ڈی ایس اے افس کے تعاون سے ریسکیو 1122 نے ہاسٹل کے عملے اور رہائشی طالبات کے لیے فرسٹ ایڈ کے بارے میں ایک تر بیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ، ٹرینگ کا مقصد شرکا کو ہنگامی حالت کا جواب دینے اور محفوظ اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا تھا ، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد چیرمین ہال کونسل نے طالبات کو اس طرح کی تربیتی ٹریننگ میں حصہ لینے کی ترغیب دی ۔