• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر دو گھنٹے سے زائد میدان میں نہ رہنے کے سبب اوپننگ نہ کرسکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان میچ کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوکر باہر چلے گئے جس کی وجہ سے وہ اننگز کا آغاز نہ کرسکے۔ ان کی جگہ بابر اعظم اور سعود شکیل نے اننگز کا آغاز کیا۔ وہ دو گھنٹے سے زائد ڈریسنگ روم میں رہے۔ قواعد کے مطابق انہیں پاکستان کی اننگز کے ابتدائی بیس منٹ بیٹنگ کی اجازت تھی ۔ فخر زمان لنگڑا کر میدان سے باہر ہوگئے اور کامران غلام نے ان کی جگہ فیلڈنگ کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے پٹھوں میں موچ آئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید