کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئنز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے پی ایچ ایف کے نئے انتخابات کرانے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ناصر علی، ایاز محمود، خالد بشیر، کلیم اللہ، نعیم اختر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ایچ ایف کے کئی عہدے داروں پر اس وقت بدعنوانی کے کئی مقدمات اور انکوائری جاری ہے،16 برس کے دوران فیڈریشن کو دیے گئے حکومتی فنڈز سے ہاکی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا گیا، پی ایچ ایف کے سکریٹری کو حکومت تسلیم نہیں کرتی، انہوں نے بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ، ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ سے اپیل کی ہے کہ بدعنوان عہدے داروں کے خلاف انکوائری جلد مکمل کی جائے۔ ادھر ترجمان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ بعض سابق اولمپئنز نے کھیل کی ترقی کا فارمولادینے کے بجائے پرانے الزامات ہی دہرائے ہیں، موجودہ فیڈریشن کی کار کردگی سے چند لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، جبکہ تمام مقدمات اور الزامات کی انکوائری کا سامنا کرنا کررہے۔