کراچی (اسٹاف رپورٹر) کولمبو میں پچاس سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میں اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ پاکستان نے9 وکٹ پر231 رنز بنائے ۔ انگلش ٹیم 222 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔