• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبھمن کی سنچری، شامی کے 5 وکٹ، بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا، اگلا مقابلہ اتوار کو پاکستان سے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ بھارتی ٹیم اب اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ جمعرات کو دبئی میں شبھمن گل نے 101ناٹ آؤٹ رنز 129گیندوں پر دو چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے بنائے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے آٹھویں ون ڈے سنچری بنائی۔ کے ایل راہول41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ، دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ پر87رنز بنے۔ میچ کا فیصلہ21گیندیں پہلے ہوگیا۔ روہت شرما41، ویرات کوہلی22، سریاش آیئر15 اور اکشر پٹیل8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 50 ویں اوور میں 228 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نویں اوور میں 35 رنز پر پانچ وکٹ گر گئے تھے۔ اسی اسکور پر چھٹی وکٹ بھی گر جاتی لیکن روہت شرما نے اکشر پٹیل کی گیند پر آسان کیچ چھوڑ کر انہیں ہیٹ ٹرک سے محروم کردیا۔ توحید 100 اور ذاکر 68 نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 154 رنز بنائے ۔ تنزید حسن 25، رشاد حسین 18، مہدی حسن میراز 5اور تسکین احمد 3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ مشفق الرحمان، کپتان نجم الحسن شانتو، تنظیم حسن، ثاقب اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ محمد شامی نے53رنز دے کر 5 ، ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے دو کیچ چھوڑے اور ایک اسٹمپڈ ضائع کیا۔

اسپورٹس سے مزید