• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کا عالمی ریکارڈ، تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرلیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی کپتان ون ڈے کرکٹ کی روہت شرما نے کیریئر کی 261ویں اننگز میں گیارہ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔انہوں تیز ترین 11ہزار رنز بناکر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ وہ دنیا کے دسویں بیٹر ہیں ۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر ، سارو گنگولی، ویرات کوہلی (بھارت)، انضمام الحق (پاکستان)، سنتھ جے سوریا ، کمار سنگاکارا ، مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)، رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) اور جیک کیلس (جنوبی افریقا) یہ انجام دے چکے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے ون ڈے کیریئر میں 5126 گیندیں کرتے ہوئے 200 وکٹیں مکمل کیں اور آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ میں 10 اوورز میں 53 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید