• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سلامتی میں کشمیریوں کا خون شامل ہے، مشعال ملک

لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیر ایشو اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کے موضوع پر سیمینار ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی ۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہاکہ فلسطین سے زیادہ ظلم کشمیر میں ہو رہا ہے ۔پاکستان میں ساری دہشت گردی کے پیچھے راء اور آر ایس ایس کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک بھارت کو کٹہرے میں کیوں نہ لا سکا۔ پاکستان کی سلامتی کے لئے کشمیریوں کا خون بھی شامل ہے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت انسانی عزم کو شکست نہیں دے سکتی۔
لاہور سے مزید