• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ترقی میں چین اپناکرداراداکررہاہے،چینی قونصل جنرل

لاہور(خبرنگار) چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں چین اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔وہ پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں چین کے نئے سال کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر اورنج لائن ڑین زدونگ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر کنفیوشش انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ثوبیہ خرم، پنجاب یونیورسٹی چائنیز اساتذہ اورطلباء نے شرکت کی۔ ژاؤ شیریں نے کہاکہ امید ہے کہ نیا سال ہمارے لئے زیادہ خوشحالی لائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے نئے سال پر چائینیز قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان کے فروغ میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید