• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی ٹیم پر شرطیں لگانے والے سٹے باز ہار گئے

اسلام آباد ( ایوب ناصر ) چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں ہی پاکستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان پر شرطیں لگانے والے سٹے باز بھی ہار گئے ۔جڑواں شہروں میں بکیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان کا ریٹ 70پیسے میں سو روپیہ اور نیوزی لینڈ کا ریٹ100 روپے میں 30 پیسے جاری کیا،میچ کے دوران جواری دونوں ٹیموں پر اپنے تجربات کے مطابق سٹہ لگاتے رہے۔غیر محتاط اندازے کے مطابق جڑواں شہرو ں میں 500 سے زائد بکیوں نے کروڑوں روپے کا سٹہ کھیلا بتایا جاتا ہے کہ بڑا چانس لینے کے انداز میں چھوٹے چھوٹے جواریوں نے پاکستا ن کو ہی فیورٹ سمجھا اور قومی ٹیم کی طرح وہ بھی ہار گئے۔ سمجھ دار جواریوں نے فیورٹ ٹیم نیوز ی لینڈ پر ہی سٹہ کھیلا تھا جو بڑی سرمایہ کار ی کر کے تھوڑا ہی سہی مگر کامیاب رہے ۔

اہم خبریں سے مزید