• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات روکنے میں ناکام، اسحاق کھوڑو نئے ڈی جی تعینات

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ گریڈ 20(پی ایس ایس) کے افسر محمد اسحاق کھوڑوکو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ٖڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا وہ اس سے پہلے بھی دو بار ڈی جی رہ چکے ہیں انہیں ڈائریکٹر جنرل سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور اضافی چارج ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ٹرانسفر کر کے لگایا گیا ہے عبدالرشید سولنگی کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد یہ سیٹ کئی دن سے خالی تھی اوراس منافع بخش کو عہدے کو حاصل کرنے کے لئے متعدد افسران زور لگا رہے تھے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی میں غیر قانونی تعمیرات روکنے میں بری طرح ناکام ہےچند سالوں سےادارے کی جانب سے زیادہ تر مصنوعی کارروائیاں کی جاتی ہیں اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی مکان یا بلڈنگ کی تعمیرکے آغاز پر آنکھیں بند رکھی جاتی ہیں اور جب تکمیل کا مرحلہ قریب آتا ہے تو ایس بی سی اے کا عملہ پہنچ جاتا ہے پہلےمک مکا کیا جاتا ہے اگر معاملہ نہ بنےتو اس مکان یا عمارت کے کچھ حصے کو توڑ دیا جاتا ہےتاکہ بعد میں بھی معاملات کئے جا سکیں شہر میں یہ پریکٹس ایک طویل عرصے سے جار ی ہے اگر ادارہ صیحح کام کر رہا ہوتا تو شہر میں آج ٖ غیر قانونی تعمیرات جنگل کی شکل اختیار نہ کرتیں غیر قانونی تعمیرات کے باعث پورے شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے لوگوں کے لئےبنیادی ضروریات پانی،سیوریج، سڑکیں،گیس ،بجلی وغیرہ کی فراہمی متاثریا کم ہو گئی ہے دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ نقشوں کی منظوری کے لئے جب ایس بی سی اے کے دفتر جاتے ہیں تو انہیں فائل پر غیر ضروری اعتراضات لگا کر تنگ کیا جاتا ہے نئے ڈی جی محمد اسحاق کھوڑو کی تعیناتی پر بعض سینئر اور سابق افسران نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی ادارے کے سربراہ تعینات رہ چکے ہیں ان کے دور میں غیر قانونی تعمیرات میں کمی کے بجائے الٹا اضافہ ہوا تھا اس مرتبہ دیکھیں وہ کس حد تک خرابیوں کو درست کرنے میں کامیاب رہتے ہیں اس بار ان کے لئے اچھا موقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید