• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی ٹریفک کی دن میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی جائے، بلدیہ کراچی

کراچی( طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سےارکان قومی اسمبلی کے فنڈ کے ذریعے کراچی کے گلی محلوںکی سڑکیں اور نالیوں کے کام کروانے کی کوشش کی جارہی ہےجس کی ہم نے اجازت نہیں دی ہے اپوزیشن لیڈ ر سیف الدین نے کہا کہ وفاق سے آنے والا فنڈکے ایم سی ،ٹاؤن اور یو سیز کو ملنا چاہیئےپی آئی ڈی سی ایل کے زریعے ہونے والا کام ڈپلیکشن اور فراڈ ہو گا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نےڈمپر مافیا کی لاپروائی سے رونما ہونے والے ٹریفک حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، شہر میں ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی جائے پبلک ٹرانسپورٹ بالخصوص رکشہ، چنگچی رکشہ کو مقررہ جگہ پر رکنے کی پابندی کروائی جائے، رواں سال کے آغاز میں ہی ابتدائی 40 دنوں میں مختلف حادثات میں سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں مسلم لیگ ن کےرہنما فیروزخان نےآفاق احمد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ پیپلز پارٹی کے سٹی کونسل میں پی ٹی آئی کے اتحادی گروپ کے سربراہ سدامان نے سیوریج کے کام میں بہت زیادہ کمیشن مانگنے پر احتجاجاًفائل پھاڑ کر ایوان میں پھینک دی ،بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس جمعرات کے روز کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمی کراچی میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر افضل زیدی بھی اجلاس میں میئر کراچی کے ہمراہ تھے، اجلاس شروع سے آخر تک بغیر کسی احتجاج کے پر امن انداز سے چلا اور بڑی تعداد میں ارکان نے خطاب کیا اس دوران15 قراردادوں کی منظوری دی گئی، پانچ قراردادوں کو اتفاق رائے سے مزید غور و خوض کے لئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا اور تیس دن کے اندر اپنی رپورٹ کونسل میں پیش کرنے کے لئے کہا گیا دو الگ الگ قراردادیں شہر میں تجاوزات سے متعلق تھیں، پہلی قرارداد کرم اللہ وقاصی اور دل محمد کی پیش کردہ تھی جبکہ دوسری قرارداد محمد نعمان خان اور محمد طلحہ خان کی پیش کردہ تھی ان قراردادوں میں کراچی کے بیشتر علاقوں بالخصوص کاروباری مراکز کے اطراف اور سڑکوں پر تجاوزات ختم کرنے سے متعلق تھی، حافظ مبشر الحق، جنید مکاتی، فرحان بیگ اور تیمور احمد کی پیش کردہ قرارداد میں بھی مطالبہ کیا گیا کہ ہیوی ٹریفک کے لئے مقررہ وقت کی پابندی کروائی جائے۔
اہم خبریں سے مزید