• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے ٹاکرا، پاکستان کی بھرپور پریکٹس، امام کی بھی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعے کو آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں بھارت سے میچ کی بھرپورتیاریاں شروع کردیں۔ اوپنر امام الحق نے بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ بعدازں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا کہ بھارت کا میچ عام میچ ہے، کوئی دبائو نہیں ہے۔ بھارت کو دبئی میں 2 بار ہراچکے ہیں، اس بار بھی شکست دینے کی کوشش اور کنڈیشن کو دیکھ کرکھیلنے کی کوشش کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ گزرگیا ،چاہیں گے جو غلطیاں کی تھیں وہ نہ دہرائیں، آگے جائیں اور سیمی فائنل میں جگہ بناسکیں۔ میں مکمل فٹ ہوں، نیوزی لینڈ کیخلاف 10 اوورز مکمل کیے، انجری تو کسی بھی لمحے ہوسکتی ہے، کوئی چلتے ہوئے گر کر بھی زخمی ہوسکتا ہے، کچھ چیزیں انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں ۔ فخر زمان اور صائم ایوب کے نہ ہونے سے ٹیم کمبینیشن خراب ہوا ہے، کچھ اچھے پلیئرز ہیں جو بہتر پرفارم کریں گے۔ حارث نے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹس کی آسمان کو چھوتی ڈیمانڈ پر کہا کہ میچ کے پاسز ٹکٹس کا مجھے کچھ معلوم نہیں، ٹکٹ پاس ہوتے کیا ہیں۔

اسپورٹس سے مزید