اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں، 27 رمضان تک سٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی،رمضان میں چینی کی 130 روپے کلو میں فروخت ہوگی،چینی کی فراہمی کے لئے ملک بھر میں سینکڑوں سٹال لگائیجائیں گے ،۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام تک اس کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز قائم کریں تاکہ عوام کو آسانی سے چینی فراہم کی جا سکے۔