راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی28سکیمیں جاری ہیںجن پرلاگت کا تخمینہ دس ہزار939ملین روپے ہے۔دو سکیمیں مکمل ہوگئی ہیں۔محکمہ مواصلات اینڈ ورکس پنجاب ذرائع کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام2024-25کے تحت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کی دو سکیمیں ہیں جن پر لاگت کا تخمینہ499ملین روپے ہے۔لوکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 1647ملین روپے کی دو سکیمیں جاری ہیں۔بحالی پروگرام ون کے تحت1127 ملین روپے کی دو سکیموں میں سے ایک مکمل ایک پر کام جاری ہے۔بحالی پروگرام ٹو کے تحت2165 ملین روپے کی دو سکیموں پر کام جاری ہے۔ سڑک بحالی پروگرام کے تحت3 ہزار 344 ملین روپے کی 16سکیموں پر کام جاری ہے۔ پروگرام میں شامل سڑکوں میں37 اعشاریہ 50 کلو میٹر کی مندرہ چکوال روڈبھی شامل ہےجس پر لاگت کا تخمینہ313اعشاریہ 700ملین روپے ہے۔