• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فرنیچر برآمدات بڑھانے کیلئے تعاون کرے، سردار راشد الیاس

اسلام آباد(آئی این پی)فرنیچر ایکسپو 2025 کا آغاز دارالحکومت کے مقامی مال میں ہو گیا ۔ 23 فروری تک جاری رہنے والے اس تین روزہ ایونٹ میں پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کی مہارت کو اجاگر کرتے ہوئے اعلی معیار کے فرنیچر کی وسیع رینج کی نمائش کی جائے گی۔فرنیچر ایکسپو کا افتتاح سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان اور محترمہ عائشہ نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان نے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے فرنیچر کے شعبے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی فرنیچر مارکیٹ کا حجم 677.09 بلین امریکی ڈالر ہے اور 2024 سے 2030 تک 5.9 فیصد کی کمپائونڈ سالانہ گروتھ ریٹ سے بڑھنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر کی برآمدات صرف 222.19 ملین ڈالر ہیں جو بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بہت سے ممالک کے مقابلے اعلی معیار کا فرنیچر تیار کرتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے اور برآمدات بڑھانے کے لئے اپنی فرنیچر کی صنعت کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ حکومت کو اس شعبے کی ترقی کے لئے تعاون بڑھانا چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید