اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے رمضان سے قبل گراں فروشوں کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔ ڈی سی عرفان نواز میمن نے کہا کہ گراں فروشی سے نمٹنے کا واحد حل سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد ہے۔ سیکٹر آئی ایٹ اور سبزی منڈی میں کارروائیوںکے دوران14 گراں فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی سی نے کہا کہ شہری سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔