• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 3 لڑکیوں، ٹیچر سمیت 7 افراد اغواء

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 3 لڑکیوں اور ایک ٹیچر سمیت 7افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ نیو ٹائون کے علاقے سے حریم نسیم مسیح کی بیوی (س) بچوں سمیت اغواء ہو گئی۔ مدعی مقدمہ نے جنید ،سمیراور ایک خاتون پر شبہ ظاہر کیا۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقے مین بازار سے 17 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا گیا ،مدعی مقدمہ نے ہادی اور اس کی والدہ اور والد پر شبہ ظاہر کیا ۔ تھانہ آرا بازار کے علاقے غازیہ آباد کی رہائشی 35 سالہ خاتون ٹیچر کو اغوا ء ہو گئی ۔ تھانہ سول لائن کے علاقے تلسہ روڈ کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 16 سالہ بیٹی ( س) کو طلعت رزیق نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ سول لائن کی رہائشی یاسمین نے 15 پر اطلاع دی کہ اس کے خاوند اور بیٹی کو اغوا کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید