اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ اسکول اور ہیوی وہیکل ٹیسٹ سنٹر ایچ11کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اورانتظامی امور اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا ۔سی ٹی اونے ڈرائیونگ سکول میں جاری ٹریننگ کے معیار، انفراسٹرکچر اور تربیتی پروگراموں مزید بہتری کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنایا جائے ۔