اسلام آباد( جنگ نیوز )پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ برداشت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا، سب کو ساتھ لئے بغیر آگے بڑھنا مشکل ہے، صحافی برادری بھی اس پالیسی کو فروغ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے ملک بھر سے آئے منتخب نمائندوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک،رحیم اعوان، انتخاب خان چمکنی ،رضوان صادق خان، صحافی رہنماؤں اظہر جتوئی، طارق ورک، ارشد انصاری ،افضل بٹ ، سی ڈی اے ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری یاسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔