• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلوڈی اسلام آباد کی جدید ماڈل مارکیٹ بننے جا رہی ہے، ظفر بختاوری

اسلام آباد (جنگ نیوز )سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ میلوڈی مارکیٹ اسلام آباد کی جدید اور ماڈل مارکیٹ بننے جا رہی ہے، جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ شہر کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال کی دعوت پر مارکیٹ کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلوڈی مارکیٹ کی ترقی اور جدید سہولیات کی فراہمی میں اسلام آباد کی کاروباری برادری اور مارکیٹ کے تاجروں کا بھرپور تعاون اہم کردار ادا کرےگا۔
اسلام آباد سے مزید