• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں امدادی قافلوں پر حملے انتہائی تشویشناک، ساجد علی نقوی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کرم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات درست ہونے کی بجائے مزید بگڑ رہے ہیں ۔جرگو ں کے اتفاق رائے کے باوجود امدادی قافلوں پر ہونیوالے حملے انتہائی تشویشناک ہیں۔ چار ماہ سے آمد و رفت کیلئے راستے بند ہیں اور انسانی المیہ وجود میں آچکا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد وحدت کا علم بلند کرنیوالے علماء و اکابرین کی خدمات لی جائیں تاکہ فتنہ و فساد ختم ہو اور پائیدار امن کو موقع ملے۔
اسلام آباد سے مزید