راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سول جج وعلاقہ مجسٹریٹ عظمت حیات نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے والے تین ملزمان کو مجموعی طور پر 30 سال قید اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزمان باشی خان، محمد حق اور اسد نے گزشتہ برس مئی میں تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے طاہر، علی اُسامہ اور طارق کو زخمی کر دیا تھا۔