• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کی ڈویژن بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ڈپٹی کمشنرز ضلع کونسل فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ایسی سکیمیں لیکر آئیں جو ضرورت کے تحت ہوں اور ان کا عوام کو بھرپور فائدہ بھی ملے۔ چھوٹی چھوٹی سکیموں کی بجائے میگا سکیمیں فائنل کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کو بلاتسلسل جاری رکھا جائے۔ آپریشن کے دوران کوئی سیوریج لائن یا گرین بیلٹ متاثر ہوئی ہو تو اس کی مرمت بھی یقینی بنائی جائے۔ تجاوزات کو ہٹا کر گرین بیلٹس بنائی جائیں۔ آپریشن کے دوران متاثر ہونیوالے مستحق افراد کو متبادل جگہ اور ان کے نقصان کی تلافی کی جائے لیکن انسداد تجازات آپریشن بہر صورت جاری رکھا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید