• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، سینکڑوں تعمیرات مسمار

راولپنڈی (جنگ نیوز، خبر نگار خصوصی ) کینٹ کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپر یشن  جاری رہا۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے پختہ تعمیرات کیخلاف جمعہ کے روز  مزید 1200 پختہ تعمیرات جس میں دکانوں کے سامنے بنے تھڑے ، چار کلومیٹر کے ایریاز میں غیرقانونی شیلٹرز، غیرقانونی بیریئرز، غیرقانونی پارکنگ، پلرز ، تندور، غیرقانونی گرل، فٹ پاتھ ، ایڈورٹائزمنٹ بورڈز سمیت ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ آپریشن جہانگیر روڈ اور شاہ بی بی روڈ تا رحیم آباد تک تقریباً سوا چار کلومیٹر ایریاز پر کیا گیا ۔ آپریشن کی نگرانی سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید نے کی۔ دریں اثناء راولپنڈی کینٹ بورڈ   نے بھی ایڈ یشنل سی ای او ارشد خان،ڈپٹی سی ای او ناصر کمال کی سربراہی میں  ٹینچ بازار کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔ اس دوران بڑی تعداد میں دکانوں کے باہر سینکڑوں غیرقانونی شیڈ،تھڑے، سائن بورڈز،لوہے کے لگے جنگلے مسمارکردئیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید