اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی شہر بھر میں جمعہ کو پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہا جبکہ دوسری جانب منچلے پتنگ بازی میں مصروف رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں میں پتنگ بازی ہوائی فائرنگ کی وجہ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کے مقابلے میں اس سال کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنا باعث اطمینان ہے۔ کریک ڈاؤن کے دوران 110 سے زائد پتنگ باز گرفتار، پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں۔