لاہور(ایجنسیاں)حکومت نے مختلف کرنسیوں میں نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ۔پاکستانی کرنسی میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 850بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد21.50فیصد سے کم کرکے 13فیصد کر دی گئی ۔امریکی ڈالر میں 12ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 200بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد9فیصد سے کم کرکے7فیصدکر دی گئی ہے، برطانوی پائونڈز میںمنافع کی شرح 75بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 8فیصد سے کم کرکے 7.25فیصد کر دی گئی ۔ اسی طرح یورو میں 12ماہ مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 175بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 7فیصد سے کم کر کے 5.25فیصد کر دی گئی ہے۔