• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سے متعلق شاہد خاقان کا بیان غیرذمہ دارانہ، سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وزیراعظم عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چیف جسٹس سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے قراردیاہے کہ انکے بیان سے سپریم کورٹ کی بطور ادارہ ساکھ اور اعلی ٰترین عدالت پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہےتوقع ہے وہ اس پر معافی مانگیں گے ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جا نب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شاہد خاقان عباسی ایک سیاسی جماعت کی قیادت کر رہے ہیں اور اس سے قبل وہ وزیر اعظم کے اعلی ترین آئینی عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید