• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: منشی کو لوٹنے والا راہزن پکڑا گیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پرانی سبزی منڈی کے قریب ہولسیلر ڈیلر کے منشی کو دکانداروں نے لوٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک رہزن کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا یا اور زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دو رہزن فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سرکی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب واقعہ ہولسیلر ڈیلر کا منشی گلاب خان ولد علی گزشتہ روز تین لاکھ روپےسرکی روڈ کے ایک بینک میں جمع کرانے گیا تاہم بینک میں رقم جمع نہ ہوسکی اور وہ کیش لے کر واپس دکان پر جا رہا تھا کہ تین رہزانوں نے اس سے رقم کا تھیلا چھین لیا اور فرار ہونے لگے قریبی دکانداروں نے ایک رہزن کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او انڈسٹریل عابد رضا مینگل دیگر عملے کے ہمراہ پہنچ گئے۔ دکانداروں نے ایک رہزن شہزادہ کو زخمی حالت میں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
کوئٹہ سے مزید