• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں 1400 پودے لگائے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور(وقائع نگار)صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت پشاور میں موسم بہار شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی سربراہی میں انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں 1400 سے زائد پودے لگائے گئے۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسینہ خان، محکمہ جنگلات کے افسران، اکنامک زون حکام، اساتذہ، طلبہ، تاجر، عوامی نمائندگان اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پشاور کو سرسبز بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران پشاور بھر میں آٹھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہر کو مزید خوبصورت بنانے میں مدد ملے۔
پشاور سے مزید