• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے وفد کی صدر مملکت آصف علی زرداری سےملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر )صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کے حالیہ دورہ لاہور کے موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے وفد نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین کی قیادت میں ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان راو ساجد علی، ضلعی صدر لیہ ملک ریاض حسین سامٹیہ، ضلعی جنرل سیکرٹری بہاولنگر رانا انتظار حسین، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن بہاولنگر ملک رستم علی و دیگر نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سابق گورنر پنجاب و صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود، ممبر قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی اور اسلم گل بھی موجود تھے اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو جنوبی پنجاب کی تنظیم نے جنوبی پنجاب دورہ کی دعوت دی جو آصف علی زرداری نے قبول کی اور بہت جلد وہ جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔
ملتان سے مزید