• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور اورڈی جی خا ن ریجنز میں کرائم کنٹرولز کی صورتحال کاجائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد کرائم جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجنز میں کرائم کنٹرول اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ موثر تفتیش، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور بروقت چالاننگ انصاف کا پہلا تقاضا ہے۔ قتل، ڈکیتی اور اغوا سمیت سنگین جرائم کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ٹاسک لسٹ تشکیل دیں ۔ نائٹ پٹرولنگ بامقصد اور موثر ہونے کے ساتھ ساتھ 15 کی کالز پر ریسپانڈ مزید بہتر بنائیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے یونیسکو کے زیر اہتمام نمنگان سٹیٹ یونیورسٹی (NamSU) کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کے 23 رکنی وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔ازبک وفد کو پنجاب پولیس کے انفراسٹرکچر، پولیسنگ، جدید ٹیکنالوجی اور اصلاحات بارے آگاہ کیا گیا۔
لاہور سے مزید